17 مارچ، 2025، 7:22 PM

ایٹمی توانائی ایجنسی کے سربراہ کے ساتھ ملاقات تعمیری رہی، ایرانی نائب وزیر خارجہ

ایٹمی توانائی ایجنسی کے سربراہ کے ساتھ ملاقات تعمیری رہی، ایرانی نائب وزیر خارجہ

ایران کے نائب وزیر خارجہ نے بین الاقوامی ایٹمی توانائی ایجنسی کے ڈائریکٹر جنرل کے ساتھ جوہری مسئلے کے حوالے سے اپنی تازہ ترین گفتگو کو تعمیری قرار دیا۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ایرانی نائب وزیر خارجہ کاظم غریب آبادی نے اپنے ایکس اکاونٹ پر لکھا:  بین الاقوامی ایٹمی توانائی ایجنسی کے ڈائریکٹر جنرل کے ساتھ گفتگو واضح اور تعمیری رہی۔

 اس ملاقات میں ایران اور ایجنسی کے درمیان تعاون اور جوہری تنصیبات کی حفاظت سے متعلق تازہ ترین پیش رفت اور پابندیوں کے خاتمے پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

انہوں نے کہا کہ ایران اور ایجنسی کے درمیان تعاون کی ایک طویل تاریخ ہے جو انہیں چند موجودہ اختلافات کو حل کرنے کے قابل بناتی ہے، بشرطیکہ ایجنسی پر بیرونی سیاسی دباؤ ختم ہو اور ایجنسی ایک آزاد، تکنیکی، غیر جانبدارانہ اور پیشہ ورانہ طریقہ اختیار کرے۔

 غریب آبادی نے مزید کہا کہایران اپنی سلامتی اور قومی مفادات کا تحفظ کرتے ہوئے ایجنسی کے ساتھ اپنی حفاظتی ذمہ داریوں کے دائرہ کار میں تعاون کرنے کا پابند ہے۔

News ID 1931173

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha